ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہیٹی کے شمال میں زلزلہ ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

ہیٹی کے شمال میں زلزلہ ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

Sun, 07 Oct 2018 17:53:53  SO Admin   S.O. News Service

لندن 7اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) ہیٹی میں حکام اور میڈیا نے بتایا ہے کہ ہفتے کی شام ملک کے انتہائی شمال میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جانی اور مادی نقصان ہوا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 تھی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پورت دے پئے کی بندرگاہ سے 20 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس قدرتی آفت میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں متعدد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔یاد رہے کہ 2010 میں ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے نزیک آنے والے شدید زلزلے میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7 تھی۔ہیٹی کے صدر جووینل مواز نے ایک ٹوئیٹ میں عوام پر زور دیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں۔
 


Share: